Published: 10-10-2023
آئی سی سی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست دیکر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 365 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 48.2 اوورز میں 227 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر تنزید حسن 1، کپتان شکیب الحسن 1، مہدی حسن میراز 8 جبکہ نجم الحسن شانتو صفر پر پویلین لوٹ گئے۔پانچویں وکٹ پر لٹن داس اور مشفق الرحیم نے 72 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم لٹن 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ مشفق 51 رنز بناسکے۔ توحید ہردوئے 39، مہدی حسن 14، تسکین احمد 15، شروف الاسلام 12 اور مستفیض الرحمان 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی طرف سے ریس ٹوپلی نے 4 اور کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سیم کرن، مارک ووڈ، عادل رشید، لیام لونگ اسٹون ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔قبل ازیں انگلینڈ نے بنگلادیشی بولرز کیخلاف مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تھا۔انگلش اوپنرز نے میچ کی ابتدا سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 115 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم جونی بیرسٹو 52 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔دوسری وکٹ کی شراکت میں ڈیوڈ ملان اور جو روٹ نے 151 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ملان 140 کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، انکی اننگز میں 16 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔کپتان جوز بٹلر اور ہیری بروک 20، 20، جو روٹ 82، سیم کرن 11، کرس ووکس 14، عادل راشد 11 اور لیام لیونگسٹون صفر پر پویلین لوٹے۔بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن نے 4، شوریف اسلام نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے بیٹنگ ٹریک پر ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ آؤٹ پر کھلاڑیوں کو مشکلات ہوسکتی ہیں، کوشش کریں گے جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ بنگلادیش کے خلاف کامیابی سمیٹ کر ورلڈکپ میں کم بیک کرنا چاہتے ہیں۔بنگلادیش کا اسکواڈ:کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مہیدی حسن میراز، مشفق الرحیم، توحید ہردوئے، مہدی حسن، تسکین احمد، شوریف اسلام، مستفیض الرحمان انگلینڈ کا اسکواڈ:کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، سیم کرن، کرس ووکس، مارک ووڈ، عادل رشید، ریس ٹوپلی