Published: 10-10-2023
ڈلاس: ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد پاکستانی گلوکار علی حیدر نئے گانے ’ڈھولن یار‘ کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں واپس آئے ہیں۔ ’ڈھولن یار‘ کی لانچنگ تقریب امریکی ریاست ڈلاس میں ہوئی جس میں متعدد نامور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔علی حیدر نے اس موقع پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کا نیا گانا پنجابی اور اردو کے الفاظ پر مشتمل ہے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں علی حیدر نے پاکستان اور انڈیا کے فنکاروں کے مشترکہ کام پر زور دیا اور بتایا کہ ان کے ماضی کے مشہور گانے دونوں ملکوں میں پسند کیے جاتے ہیں۔گانے کی میوزک ویڈیو میں بھارتی فنکارہ اور ’فن ایشیا‘ کی سی ای او ویشالی ٹھاکر بطور ماڈل شامل تھیں اور حاضرین کو ان کی پرفارمنس بہت پسند آئی۔