پولیس تھانہ صدر گجرات:ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 4رکنی وسیم عرف ڈیڈو گینگ گرفتار

Published: 11-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ ارسلان خان)گجرات پولیس تھانہ صدر گجرات نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 4رکنی وسیم عرف ڈیڈو گینگ گرفتار کرلیاقیمتی موبائل،سمارٹ واچ، نقدی سمیت ڈکیتی میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر گجرات کے گردو نواح کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات SI مبشر نواز اور دیگر تجربہ کارپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جنہوں نے انتہائی محنت سے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان کوخصوصی آپریشن کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں وسیم یونس عرف ڈیڈو ولد یونس(سرغنہ گینگ) شہزاد یونس ولد یونس، خالد اقبال ولد اقبال سکنائے ناچ گھر گڑھی شاہو لاہور،زین ولد محمد سرور سکنہ پرانی سبزی منڈی لاہورشامل ہیں۔ جن سے دوران انٹیروگیشن قیمتی موبائل، سمارٹ واچ، نقدی کل مالیتی تقریباً اڑھائی لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2عد دپسٹل 30 بور برآمد کرکے ملزمان کو حوالا ت جوڈیشل بجھوا دیا۔
 

اشتہارات