پاکستان کو مطلوب ٹی ٹی پی کمانڈر افغانستان میں ہلاک

Published: 12-10-2023

Cinque Terre

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سینئر کمانڈر مارا گیا۔کمانڈر ٹی ٹی پی لکی مروت عتیق الرحمان عرف ٹیپو گل خیبرپختونخوا میں متعدد سیکیورٹی اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔ٹی ٹی پی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ عتیق الرحمان نے سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف متعدد حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی، رواں برس فروری میں خیبرپختونخوا پولیس کے ایک آپریشن میں عتیق الرحمان سمیت 12 ٹی  ٹی پی عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا تاہم کالعدم تنظیم نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔تاہم، ٹی ٹی پی ذرائع نے آج فائرنگ کے تبادلے کے دوران اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

اشتہارات