Published: 12-10-2023
نئی دہلی: افغانستان اور بھارت کے درمیان میچ میں شائقین آپس میں گتھم گتھا ہوئے جس کی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ورلڈکپ 2023 کا نواں میچ نئی دہلی کے اسٹیڈیم ارون جیٹلی میں ہوا، جہاں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جس میں انڈیا نے باآسانی میچ اپنے نام کیا اور مخالف ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بیٹھے بھارت اور افغانستان کے شائقین کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔اسٹیڈیم میں بیٹھے دوسرے تماشائی نے اس جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔