بھارتی اداکارہ شہناز گل اسپتال سے ڈسچارج

Published: 12-10-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل اسپتال سے ڈسچارج ہوگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔گزشتہ روز شہناز گل کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے جب اُنہیں معلوم ہوا کہ اداکارہ اسپتال میں داخل ہیں، اداکارہ فوڈ پوائزننگ کی شکار ہونے کے بعد ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں داخل تھیں۔تاہم، آج شہناز گل کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں اداکارہ کو چہرے پر ماسک لگائے اسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو پر شہناز گل کے مداحوں کی جانب سے اُن کی مکمل صحتیابی کے لیے دُعائیہ کمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ  شہناز گل اپنی فلم ’ تھینک یو فور کمنگ‘ کی پروموشن کے دوران بیمار ہوگئی تھیں، اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ دیکھو ٹائم سب کا آتا ہے سب کا جاتا ہے، میرے ساتھ بھی وہی کچھ ہوا، پھر آئے گا تھوڑے دن بعد۔شہناز گل کا کہنا تھا کہ اُنہیں فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی جس کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا لیکن اب طبیعت بہتر ہے۔اداکار انیل کپور کی بیٹی اور فلم ’ تھینک یور فور کمنگ‘ کی ’’شریک پروڈیوسر‘‘ ریہا کپور نے اسپتال جا کر شہناز گل کی عیادت کی تھی۔

اشتہارات