ضلع بھر میں قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے‘ ڈی سی صفدر حسین ورک

Published: 12-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کہ ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے، غیر قانونی کھدائی، ریت نکالنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، محکمہ معدنیات کے نوٹیفائیڈ ریت زون سے محکمہ اور ٹھیکیدار کی اجازت کے بغیر ریت نکالنے پر مقدمات درج کروائے جائیں گے، اور نکالی گئی ریت کی قیمت وصول کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں ضلعی کمیٹی برائے مائنز اینڈ منرل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ڈی ایس پی اسد اسحاق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرل منیب حسن،  تحصیلدار گجرات عامر عدنان، انچارج سیکورٹی برانچ امجد پرویز اس موقع پر موجود تھے،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمیٹی میں محکمہ ماحولیات اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کو کمیٹی میں شامل کیا جائے، اس گجرات میں محکمہ معدنیات کی جانب سے 17 زونز کو نوٹیفائی کیا ہے، قدرتی وسائل سے ریونیو کے حصول کے لیے محکمہ معدنیات زونز کی سخت مانیٹرنگ کرے، غیر قانونی طور پر کھدائی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، پولیس محکمہ معدنیات کی طرف سے استغاثہ پر فوری ایف آئی آر درج کرے، انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ زونز اور اطراف میں ذاتی زمینوں سے ریت کی کھدائی پر پابندی ہے، اس سلسلہ میں زمین مالکان کو آگاہی فراہم کی جائے، صرف محکمہ معدنیات اور ٹھیکدار کی اجازت سے کھدائی کی جاسکتی ہے۔
 

اشتہارات