ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا سائیں راجہ پھاٹک جی ٹی روڈ کا تفصیلی دورہ

Published: 13-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سائیں راجہ پھاٹک جی ٹی روڈ کا تفصیلی دورہ کیا، چیف آفیسر ضلع کونسل ملک ابرار، سی او میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، ڈی او آر فراز مہدی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سائیں راجہ پھاٹک اور جی ٹی روڈ کے اطراف صفائی کا جائزہ لیا، اس موقع پر ہدایات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ سائیں راجہ پھاٹک کے اطراف گرین بیلٹس اور جی ٹی روڈ کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے، میڈینز کی صفائی کروائی جائے، غیر ضروری پودوں اور جھاڑیوں کو تلف کیا جائے، گرین بیلٹس کی تزئین وآرائش کروائی جائے، نئے پودے لگائے جائیں، جی ٹی روڈ کے اطراف تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ تمام مرکزی شاہراہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے، شہر بھر میں شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سالڈ ویسٹ کو ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا جائے، شہر کی خوبصورتی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنانے کے لئے انتظامی افسران علی الصبح چیکنگ کرتے ہیں۔
 

اشتہارات