ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے از سر نو تعمیر کیے گئے ریسکیو 1122 سینٹرز لالہ موسیٰ اور ڈنگہ کا تفصیلی دورہ

Published: 13-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے از سر نو تعمیر کیے گئے ریسکیو 1122 سینٹرز لالہ موسیٰ اور ڈنگہ کا تفصیلی دورہ کیا، وہاں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، بلڈنگ ٹھیکیدار کو کام کے معیار میں بہتری لانے اور جلد از جلد کام مکمل کرنے کی سحت ہدایات دیں۔ لالہ موسیٰ اور ڈنگہ سینٹرز کے دورہ کے موقع پر  اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز، ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر گھمن، محکمہ بلڈنگ کے حکام، سی او ایم سی لالہ موسیٰ اور دیگر  افسران انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تعمیر شدہ بلڈنگز کے میٹریل اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ دونوں اسٹیشنز کی بلڈنگز میں موجود خامیوں کو فوری طور پر درست کیا جائے،  بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ اور ٹھیکدار 2 دن کے نوٹس پر تمام تر ضروری کام مکمل کرکے بلڈنگز ریسکیو 1122 کے حوالے کی جائیں اور فوری طور پر دونوں اسٹیشنز کو فنکشنل کرنے کی ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ لالہ موسیٰ اور ڈنگہ شہر میں آبادی کے اعتبار سے ریسکیو 1122 اسٹیشنز کا قیام انتہائی ضروری ہے، دونوں اسٹیشن کی بلڈنگ مکمل کی جا چکی ہے، جلد دونوں اسٹیشنز کو پوری استعداد کے ساتھ فنکشنل کردیا جائے گا، ریسکیو 1122 اسٹیشن ڈنگہ و لالہ موسی سے دونوں شہروں اور ملعقہ علاقہ مکین مستفید ہو سکیں گے، انہوں نے کہا ہے کہ سینٹرز کے قیام سیکسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امداد متاثرین تک پہنچائی جاسکے گی۔
 

اشتہارات