ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کاٹی ایچ کیو لیول سول ہسپتال ڈنگہ کا اچانک دورہ

Published: 13-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے ٹی ایچ کیو لیول سول ہسپتال ڈنگہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر اے سی کھاریاں زوہیب ممتاز، اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اکمل موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور صحت کی سہولت کا جامع معائنہ کیا۔دورے کے دوران، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال کی مجموعی صفائی میں بہتری لانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے اس موقع پر فراہم کی جانے والی صحت کی خدمات اور مریضوں کے لیے مفت ادویات کی دستیابی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر صفدرورک نے مریضوں کے اٹینڈنٹ کے ساتھ بات چیت کی اور سہولیات بارے پوچھا۔شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے داخلے کے رجسٹر کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے میڈیکل سٹور کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے ایمرجنسی سمیت ڈینگی وارڈ، مردانہ وارڈ، میڈیکل سٹور اور ڈاکٹرز رومز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈینگی کے مریضوں کی خصوصی کئیر کرنے کی ہدایات دیں۔
 

اشتہارات