تنظیمات اہل سنت کے زیر اہتمام فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی‘ اسرائیلی افواج کا فلسطین میں قتل عام مسلمان ممالک کیلئے لمحہ فکریہ ہے‘ محم

Published: 14-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ چودری جمشید اختر)تنطیمات اہل سنت کے زیر اہتمام فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے جامع مسجد فیض مصطفی جوگی محلہ سے بعداز نماز جمعہ شروع ہوئی جو بلال مسجد مین بازار لالہ موسیٰ سے لیکر میلاد چوک جی تی روڈ تک ریلی جسکی قیادت علامہ نور محمد دانش القادری‘علامہ پیر واجد قادری چیئر مین لالہ موسیٰ یوتھ کونسل عثمان عزیز قادری‘ مرزا یاسین قادری‘ قاری شہزاد مجددی‘ چیئرمین انجمن تاجران حاجی شبیر بھٹی‘ چیف ایڈیٹر بگ نیوز گلوبل ثناء اللہ جٹ‘ مینجنگ ڈائریکٹر بگ نیوز گلوبل اورنگزیب قریشی و دیگر اور عوام کی کثیرا تعداد نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین لالہ موسیٰ یوتھ کونسل محمد عثمان عزیز قادری نے بیان دیتے ہوے کہا کے کشمیر اور فلسطین کے تنازعات حل کیے بغیر دنیا میں امن تلاش کرنا ناممکن ہے۔اسرائیلی افواج کا فلسطین میں قتل عام مسلمان ممالک کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔زبانی جمع خرچ سے کچھ نہیں ہو گا۔کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات حل کرنے کے لئے امت مسلمہ کو ایک پلیٹ پر اکھٹے ہو کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام یہود ونصاری اور کفار کی مبینہ سازش ہے۔عالم اسلام کو متحد ہو کر یہود ونصاری اور کفار کی ان سازشوں کا قلع قمع کرتے ہوئے کشمیر،فلسطین ودیگر محکوم مسلم ممالک کی آزادی کے لئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین پر عالم کفر متحد ہو کر مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے۔ہمیں محض قراردادیں منظور کرنے کی بجائے فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق کے لئے عملی جدوجہد کا مظاہرہ کرنا ہو گا
 

اشتہارات