پاک بھارت میچ: بابراعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دیا؟

Published: 15-10-2023

Cinque Terre

احمد آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کیخلاف میچ میں خراب پرفارمنس کا اعتراف کرلیا۔میچ کے اختتام پر ہونیوالی پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف ہم نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔ مڈل آرڈر کے اچانک ناکام ہونے سے سنبھل نہیں سکے۔بابراعظم نے کہا کہ ہمیں 280 رنز کا ہدف دینا چاہیے تھا، ہم نے آغاز اچھا کیا تھا اور اچھی پارٹنر شپ بنی لیکن مڈل اوورز میں وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادیو نے شاندار بولنگ کی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بولرز نئی گیند سے اچھی بولنگ نہیں کررہے۔ ہمیں جلدی وکٹیں لینا ہوں گی، روہت شرما نے بہت شاندار بیٹنگ کی۔واضح رہے کہ ہفتہ کو بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے بدترین شکست دی تھی۔

اشتہارات