Published: 15-10-2023
ممبئی: ’غدر2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد سنی دیول کی انڈسٹری میں مانگ بڑھ گئی ہے اور ان کی فلم نے انڈین باکس آفس پر 525 کروڑ کا بزنس کرکے پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار کو فلم کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد متعدد پروجیکٹ آفر ہوئے ہیں اور انہوں نے حال ہی میں اپنی ہٹ فلم ’بارڈر‘ کے سیکوئیل کیلئے معاہدہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فلم کو بشن کمار اور جے پی دتا پروڈیوس کریں گے اور سنی دیول نے فلم میں کام کرنے کیلئے 50 کروڑ کی ڈیل فائنل کی ہے۔اداکار کو فلم کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر کی کمائی سے بھی حصہ ملے گا اور فلم میکرز کو یقین ہے کہ اداکار کی موجودگی فلم کو باکس آفس پر ہٹ کردے گی۔’بارڈر2‘ کی شوٹنگ اگلے برس کے دوسرے نصف میں شروع کی جائے گی اور اس میں سنی دیول کے ساتھ ایوش مان کھرانا، ایمی ورک اور اہان شیٹی بھی ہوں گے جبکہ فلم کے ڈائریکٹر کا نام ابھی صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔