وراثت، انتقال، تقسیم کی درخواستوں پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے: صفدر حسین ورک

Published: 15-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وراثت، انتقال، تقسیم کی درخواستوں پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے، زیر التواء تمام درخواستوں کو نمٹایا جائے، تقیسم کے کیسز کا ہرماہ جائزہ لیا جائے گا، نادرا کی طرف سے جاری کردہ جانشینی سرٹیفکیٹ پر وراثتی انتقالات پر عملدرآمد کیا جائے، محکمہ ریونیو کے شہریوں کو ریونیو کے حوالے سے تمام سروسز احسن طریقے سے فراہم کرے، شہریوں کو ہرممکن ریلیف دیا جائے،ریونیو کورٹس میں زیر سماعت کیسز کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے،ریونیو محصولات کی ہدف کے مطابق وصولی ممکن بنائی جائے،اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیلوں ریونیو امور کی براہ راست نگرانی کریں، ای رجسٹریشن بارے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیو کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز گجرات حیدر عباس، محمد اکمل سمیت ریونیو افسران اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہ لینڈ ریکارڈ سینٹرز پر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، شہریوں کی شکایات پر بلاجواز اعتراضات نہ لگایا جائے، جمبندیوں میں شناختی کا اندراج مکمل کیا جائے، ریونیو افسران دفتری اوقات میں اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں اور کم وقت میں شہریوں کو رجسٹری، انتقال کے حوالے سے خدمات فراہم کی جائیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ریونیو محصولات ہدف کے مطابق حصول کے بھرپور محنت کی جائے، ریونیو محصولات کا 100 فی صد ہدف مکمل کیا جائے، رجسٹریوں انتقالات، وراثت کا عمل صاف اور شفاف انداز میں مکمل کیاجائے، شہریوں کو ریونیو امور کے حوالے سے بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
 

اشتہارات