غزہ پر حملے کی کوریج؛ اسرائیل نے ’’الجزیرہ‘‘ نیوز چینل کی بندش کیلیے کوششیں تیز کردیں

Published: 16-10-2023

Cinque Terre

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیل کے وزیر مواصلات نے اسرائیلی فوجیوں کے غزہ میں حملے بے نقاب کرنے پر قطری نیوز اسٹیشن (الجزیرہ) کا مقامی آفس بند کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق شلومو کرہی نے الجزیرہ نیوز چینل کو ’’پروپیگنڈا‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسا اسٹیشن ہے جو حماس کے حامیوں کو اکساتا ہے، یہ ایک ایسا اسٹیشن ہے جو غزہ سے باہراسرائیلی فوجیوں کی عکس بندی کرکے فوجیوں کی جان کو خطرے میں ڈالتا ہے اور اسرائیل کے شہریوں کے خلاف نفرت کو ابھارتا ہے۔انہوں نے مقامی ریڈیو پر کہا کہ ’’حماس کے ترجمان کا پیغام الجزیرہ نیوز اسٹیشن سے نشر ہونا سمجھ سے باہر ہے، “مجھے امید ہے کہ ہم آج اسے ختم کر دیں گے۔” دوسری جانب الجزیرہ اور دوحہ میں حکومت نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اشتہارات