Published: 17-10-2023
واشنگٹن: روس اور برازیل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے قرادداد پیش کردی۔ پاکستانی وقت کے مطابق قرارداد پر بحث منگل کو 3 بجے شروع ہوگی۔ قرارداد کا مسودہ روس اور برازیل نے جمع کرایا ہے۔ ایک قرارداد کو منظور ہونے کے لیے 15 میں سے کم از کم 9 ارکان کے ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور قرارداد کی منظوری کے لیے کونسل کے 5 مستقل ارکان، برطانیہ، چین، فرانس، روس یا امریکا کی طرف سے کوئی ویٹو نہیں ہونا چاہیے۔سفارت کاروں کے مطابق قرارداد میں روس کی طرف سے جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا گیا ہے جبکہ برازیل نے قرارداد میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کو ایک فعل قرار دیتا ہے جس کی بنیاد پر جنگ شروع ہوئی۔فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حکام کی جانب سے پانی اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی بحال نہ کی گئی تو غزہ کو “بے مثال انسانی تباہی” کا سامنا کرنا پڑے گا۔روس کی قرارداد کے مسودے میں “بلا رکاوٹ” انسانی امداد اور “فوری” جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ برازیل نے قرارداد میں “حماس کے حملوں پر اظہار مذمت کیا اور فلسطینی شہریوں کو ضروری سامان کی فراہمی پر “سخت تاکید” کی۔سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ امریکا اس بات پر اصرار کر رہا ہے کہ کونسل حماس کے حملوں کی مذمت کرے۔