تمام مرکزی شاہراہوں کے میڈینز‘ گرین بیلٹس کی صفائی کی جارہی ہے‘خضر حیات

Published: 17-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔چوہدری نصیر افضل)ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر میونسپل کارپوریشن گجرات کی طرف سے جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا اور سینٹری ورکرز کی حاضری چیک کی‘چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، چیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ کنگ ان کے ہمراہ تھے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، تمام مرکزی شاہراہوں کے میڈینز، گرین بیلٹس کی صفائی کی جارہی ہے، شجرکاری کی جارہی ہیاور پودوں اور جھاڑیوں کو تلف کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں سے کوڑے کے ڈھیر فوری اٹھائے جائیں اور میڈیز اور گرین بیلٹس پر لگے پودوں کی خصوصی دیکھ بھال اور آبیاری کا انتظام کیا جائے، شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کی جائیں۔
 

اشتہارات