Published: 18-10-2023
لاہور: پی سی بی نے بھارتی شائقین کے پاکستانی کھلاڑیوں سے ناروا سلوک پر شدید احتجاج کیا ہے۔پی سی بی حکام نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کرکے 14 اکتوبر کو احمد آباد میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی تماشائیوں کے رویے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں بھارتی شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف مذہبی و نا مناسب نعرے لگا کر انہیں اُکسانے کی کوشش کی تھی۔پی سی بی حکام نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر بھی احتجاج کیا ہے اور ویزوں کا معاملہ جلد حل کرانے پر زور دیا۔پی سی بی حکام نے آئی سی سی پر واضح کیا کہ پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ویزے جاری نہ کرنا میزبانی کے معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔