ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے انجمن تاجران کیساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی

Published: 18-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے انجمن تاجران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے ردعمل میں ہونے والی اس میٹنگ کا مقصد صارفین پر مالی بوجھ کم کرنا اور گجرات کے عوام کو معاشی ریلیف کو فروغ دینا ہے۔اجلاس میں انجمن تاجران کی مشاورت کے ساتھ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ تمام اشیاء خوردنی جس میں دالیں، چنے، گھی، چینی، آٹا اور دیگر مختلف کریانہ اجناس سمیت متعدد اہم اشیا کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو گرام کی کمی کی گئی ہے جسکا اطلاق آج سے کیا جا رہا ہے۔ڈی سی گجرات صفدر حسین نے کہا کہ 10 روپے فی کلو فی کریانہ آئٹم کمی سے مہنگائی میں خاطر خواہ فرق پڑے گا۔ یہ اقدام صارفین پر مالی دباؤ کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
 

اشتہارات