ویلڈن تھانہ حاجی پورہ: گمشدہ2کمسن بچیوں کو والدین سے ملا دیا

Published: 23-10-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)تھانہ حاجی پورہ پولیس کا قابلِ تحسین کارنامہ‘گھر سے لاپتہ ہونے والی 2 کمسن بچیوں کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا5 سالہ ہانیہ اور ایمن والدین کے ہمراہ رشتہ داروں کے گھر محفل پر آئی ہوئی تھیں گھر سے چیز لینے دکان پر گئیں اور لا پتہ ہو گئیں۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے 2 کمسن بچیوں کی گمشدگی کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او حاجی پورہ کو بچیوں کی بحفاظت بازیابی ممکن بنانے کے احکامات جاری کئے۔تھانہ حاجی پورہ پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے 4 گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد دونوں بچیوں کو تلاش کر کے والدین کے حوالے کر دیا جس پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
 

اشتہارات