آئی سی سی نے سلیم ملک کو ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی

Published: 24-10-2023

Cinque Terre

 لاہور: انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سابق کپتان سلیم ملک کو ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے سابق کپتان سلیم ملک کو ویٹرن کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے، سلیم ملک 2024 میں ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ میں سلیکشن کے لئے دستیاب ہوں گے۔پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی سی سی سے سلیم ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا تھا۔ آئی سی سی نے پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کو جواب بھیجا ہے جس کے تحت آئی سی سی کو سلیم ملک کے کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ای میل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلریڈیک کی طرف سے کی گئی ہے۔ آئی سی سی نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ماضی قریب میں پی سی بی حکام آئی سی سی کی آڑ لے کر سلیم ملک کو کوئی عہدہ دینے سے گریز کرتے رہے ہیں۔ سابق کپتان سلیم ملک نے آئی سی سی کے اس جواب کا خیر مقدم کیا ہے۔

اشتہارات