انضمام الحق کیخلاف انکوائری کمیٹی کے نام ایکسپریس کو موصول

Published: 30-10-2023

Cinque Terre

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستعفی چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف جو پانچ رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے. اس کے نام بھی ایکسپریس نے حاصل کرلیے ہیں۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس پانچ رکنی انکوائری کمیٹی میں کرنل ریٹائرڈ خالد، کرنل ریٹائرڈ اختر، ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید شامل ہیں۔ لیگل اور آڈٹ ٹیم کا ایک، ایک نمائندہ بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے۔کمیٹی اپنے طور پر پلیئرز ایجنٹ کمپنی، کھلاڑیوں اور انضمام الحق کے ساتھ مفادات کے ٹکرائو کے حوالے سے مکمل چھان بین کرے گی۔ کمیٹی ممبران کا ابتدائی اجلاس منگل کو ہوگا۔کمیٹی کو تین نومبر سے پہلے تمام انکوائری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اس بات کے بہت کم امکانات ہیں کہ یہ کمیٹی انضمام الحق کو طلب کرے گی۔

اشتہارات