امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی نئی فلم کے سیٹ سے مداحوں کیلئے تازہ تصویر

Published: 30-10-2023

Cinque Terre

ممبئی: انڈین فلم انڈسٹری کے دو لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور رجنی کانت 33 برس بعد بڑے پردے پر واپس آرہے ہیں۔ دونوں اداکاروں کے مداحوں کو فلم ’تھیلیور 170‘ کا شدت سے انتظار ہے تاکہ وہ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔فلم کی پروڈکشن ٹیم نے مداحوں میں جوش بڑھانے کیلئے لیجنڈری اداکاروں کی ایک تازہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار ایک آفس کے سیٹ میں موجود ہیں، رجنی کانت مسکرا رہے ہیں جبکہ امیتابھ ان کو موبائل پر کوئی اہم چیز دکھا رہے ہیں۔پوسٹ میں یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ دونوں اداکار ممبئی میں شیڈول شوٹنگ کو مکمل کرچکے ہیں اور نئی فلم لیجنڈز کی طرف سے ڈبل ڈوز ہوگی۔امیتابھ بچن فلم میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں لائی گئی جبکہ رجنی کانت پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے۔

اشتہارات