Published: 01-11-2023
ریاض: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دبنگ اسٹار سلمان خان کو نظر انداز کرکے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ گزر گئے جس پر اداکار کے مداحوں نے بہت برا منایا لیکن اب ایک نئی تصویر وائرل ہے جس میں دونوں سپر اسٹار گفتگو کررہے ہیں۔ دوسری طرف اداکار نے بھی نامور فٹبالر کے ساتھ اپنی وائرل تصویر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر باکسنگ ایونٹ کے حوالے سے نئی پوسٹ ڈال دی ہے۔انسٹاگرام پر اداکار نے سعودی عرب کے مشیر ترکی الشیخ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ان کا ریاض میں اپنے بھائی ترکی الشیخ کے ساتھ بہترین وقت گزرا۔سلمان خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ یہ ان کا زندگی میں پہلا لائیو باکسنگ میچ کا تجربہ تھا اور اس پر وہ ترکی الشیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بالی وڈ اسٹار نے کرسٹیانو اور ان کے گرل فرینڈ کے ساتھ بیٹھ کر ایک بڑا باکسنگ مقابلہ دیکھا جو ٹائسن فیوری اور فرانسس گینو کے درمیان تھا۔