فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 عرب گلوکاروں کا مشترکہ ترانہ جاری

Published: 03-11-2023

Cinque Terre

غزہ / مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 عرب فنکاروں نے مل کر نیا ترانہ جاری کردیا۔ مغربی ایشیا اور شمالی افریقا نے 25 باصلاحیت فنکاروں نے ’راجعین‘ کی طرف سے ایک دل کو چھولینے والا ترانہ پیش کیا جس میں غزہ میں جاری مظالم کو بھی اجاگر کیا  گیا ہے۔’راجعین‘ ترانے کے اندر فلسطینیوں کی اسرائیلی مظالم کے خلاف تاریخی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو بیان کیا ہے۔میوزک ترانے سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطین کے چلڈرن ریلیف فنڈ کیلئے جائے گی اور ترانے کا مقصد عالمی برادری کو غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی طرف متوجہ کرنا ہے۔سوشل میڈیا پر عرب فنکاروں کی اس منفرد کاوش کو تحسین کی نگاہوں سے دیکھا جارہا ہے اور دیگر آرٹسٹوں سے بھی یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کریں گے۔

اشتہارات