Published: 04-11-2023
لاہور: حکومت کا پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور سربراہ ذکا اشرف کی مدت ملازمت میں ورلڈ کپ فائنل تک توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے۔پی سی بی کے موجودہ پیٹرن نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ ابھی چوں کہ ورلڈ کپ چل رہا ہے۔ اس لیے کوئی قدم اٹھانا مناسب نہ ہوگا۔ ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد یہ معاملہ دیکھا جائے گا۔یاد رہے کہ ذکا اشرف کی سربراہی میں کام کرنے والی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی مدت چار نومبر کو پوری ہورہی ہے، جس کی وجہ سے مینجمنٹ کمیٹی اور چیئرمین کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم اب وزیراعظم کے اس بیان کے بعد یہ معاملہ ٹھپ گیا ہے۔ذکا اشرف مینجمنٹ کمیٹی کی مدت میں توسیع کے حوالے سے ابھی باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہونا باقی ہے۔ ورلڈکپ کا فائنل انیس نومبر کو طے ہے۔ اس سے پہلے آحمد آباد میں اٹھارہ نومبر کو آئی سی سی کی میٹنگ بھی شیڈول ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی سے اہم ملاقات کی تھی۔ مختلف ذرائع سے سامنے آنی والی خبروں میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم نے شاہد آفریدی کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کی پیش کش کی ہے جس پر سابق کپتان نے سوچنے کیلیے مہلت مانگی ہے۔