انڈین سینسر بورڈ نے سلمان خان کی ’ٹائیگر3‘ کو کلین چٹ دے دی

Published: 04-11-2023

Cinque Terre

 ممبئی: انڈین سینسر بورڈ نے سلمان خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’ٹائیگر3‘ کو ریلیز کی اجازت دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینسر بورڈ نے صرف ایک آڈیو کٹ لگایا ہے جبکہ ویڈیو میں کسی ایک منظر پر بھی اعتراض نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق  فلم کو ’U/A‘ سرٹفکیٹ 27 اکتوبر کو جاری کیا گیا ہے جبکہ فلم کا مجموعی دورانیہ دو گھنٹے 33 منٹ ہے۔فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی۔ ’ٹائیگر3‘ اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔ایکشن اور جاسوسی فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔یش راج فلم کی اسپائے یونیورس بالی وڈ کی بلاک بسٹر سیریز بن چکی ہے جس میں ہریتھک روشن کی ’وار‘ اور شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ ہندی سینما میں دھوم مچا چکی ہیں۔

اشتہارات