Published: 04-11-2023
ممبئی: پولیس نے عوامی مقام پر نازیبا لباس پہننے پر معروف انڈین انفلوئنسر عرفی جاوید کو گرفتار کرلیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین پولیس افسر عرفی جاوید کو پولیس وین میں لے جاتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی عرفی جاوید ایک کافی شاپ سے باہر نکلتی ہیں تو انہیں دو خواتین پولیس اہلکار روک لیتی ہیں۔بھارتی انفلوئنسر پولیس اہلکاروں سے پوچھتی ہے کہ اسے کیوں روکا جارہا ہے تو عرفی کو بتایا جاتا ہے کہ وہ اتنے چھوٹے چھوٹے کپڑے پہن کر کیوں گھومتی ہے۔عرفی جاوید پولیس والوں کو کہتی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے کپڑے پہن رہی ہے لیکن اسے پولیس اہلکار اپنے ساتھ گرفتار کرکے لے جاتے ہیں۔بعض سوشل میڈیا صارفین ویڈیو کو عرفی جاوید کی طرف سے پبلسٹی حاصل کرنے کا ایک ڈرامہ قرار دے رہے ہیں۔