آٹھویں صنعتی نمائش کاروباری فروغ کا بہترین موقع ہے: محمد معصوم قمر

Published: 04-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)نائب صدر گجرا ت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد معصوم قمر نے اپنے بیان میں کہا آٹھویں صنعتی نمائش ایک میگا ایونٹ جو کہ22نومبر سے26نومبر2023ء ظہور الٰہی اسٹیڈیم گجرات میں منعقد ہونے جا رہی ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد گجرات کی بزنس کمیونٹی کو اپنے بزنس کو متعارف کروانے کا موقع ملتا ہے جس میں پاکستان بھر سے اہم شخصیات اور مختلف ممالک کے سفیر تشریف لاتے ہیں جس سے میڈ ان گجرات مصنوعات متعارف ہوتی ہیں او راس کے ساتھ ساتھ فیملیز کے لیے ایک تفریخ کا ذریعہ بھی بنتی ہے لاکھوں افراد اس صنعتی نمائش کا وزٹ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان کے ٹا پ ٹین میں شمار ہوتا ہے اسی طرح یہ سالانہ صنعتی نمائش بھی اپنی مثال آپ ہے انہوں نے کہا کہ یہ گجرات کے شہریوں کا ایونٹ ہے اور وہ ہی اس کے میزبان ہوتے ہیں جس میں انٹری بالکل فری ہے۔بڑی کمپنیاں اس صنعتی نمائش میں اپنے سٹال لگانے کے لیے رابطے کر رہی ہیں۔جو کمپنیاں اس صنعتی نمائش میں حصہ لینا چاہتی ہیں وہ رابطہ کریں۔
 

اشتہارات