انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کیلئے 35 ویں جنم دن پر جذباتی پیغام

Published: 06-11-2023

Cinque Terre

 ممبئی: بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کرکٹ ورلڈ کپ میں مصروف ہیں لیکن انہیں اپنی بیوی انوشکا کی حمایت ہر جگہ ملتی رہتی ہے۔ ویرات کوہلی کی 35 ویں سالگرہ کے دن انوشکا نے منفرد انداز میں انہیں مبارکباد دی اور ان کی ماضی کی کرکٹ اچیومنٹس کا ذکر کیا۔انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر تین پوسٹیں شیئر کی ہیں جس میں سے ایک اس خبر پر مبنی تھی کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کے واحد بولر ہے جنہوں نے زیرو ڈلیوری پر ایک وکٹ حاصل کی۔اداکارہ نے کیپشن لکھا کہ ویرات زندگی کے ہر کردار میں شاندار ہے لیکن پھر بھی وہ اپنی کامیابیوں کی داستان بڑھاتا جارہا ہے۔انہوں نے شوہر سے اپنے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس زندگی اور اس سے بڑھ کر لامحدود وقت تک ویرات سے محبت کرتی ہیں۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی 2017 میں ہوئی اور ان کی ایک بیٹی یامیکا 2021 میں پیدا ہوئی۔

اشتہارات