امریکی اداکار میتھیو پیری کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

Published: 06-11-2023

Cinque Terre

لاس اینجلس: معروف امریکی اداکار میتھیو پیری کی لاس اینجلس میں آخری رسومات ادا کردی گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اداکار کی آخری رسومات میں ان کے قریبی رشتہ دار اور کچھ شوبز شخصیات نے شرکت کی۔میتھیو پیری لاس اینجلس میں اپنی رہائش گاہ پر واش روم کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اور ان کی موت کا سبب اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو جائے وقوع سے کسی قسم کی نشہ آور چیز نہیں ملی اور نہ ہی وہاں لڑائی جھگڑے سے متعلق کوئی ثبوت ملا۔واضح رہے کہ میتھیو پیری نے ٹیلی ویژن سیریز “فرینڈز” میں “چاندلر بنگ” کے اپنے مشہور کردار سے دُنیا بھر میں شہرت حاصل کی تھی، یہ سیریز 1994 میں شروع ہوئی جبکہ اس کا آخری سیزن 2004 میں نشر کیا گیا تھا۔اس سیریز نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی اور درجنوں ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جبکہ اس “فرینڈز” کے تمام اداکاروں کو بھی سیریز میں اپنے کرداروں کی وجہ سے ہی شہرت ملی۔سیریز “فرینڈز” کی کہانی چھ دوستوں روس، مونیکا، چاندلر، فیبی، ریچل اور جوئی کے گِرد گھومتی ہے، سیریز میں  مونیکا اور روس بہن بھائی تھے، ریچل مونیکا کے کالج کی سہیلی تھی جبکہ چاندلر اور روس روم میٹ تھے اور فیبی مونیکا کی روم میٹ رہ چکی تھی۔

اشتہارات