Published: 09-11-2023
کراچی: معروف گلوکار عاصم اظہر منچلوں کی جانب سے ہانیہ عامر کے نعرے لگانے پر سیخ پا ہوگئے۔عاصم اظہر کراچی میں ایک ادبی میلے میں شریک تھے کہ اسٹیج پر میزبان یاسر حسین کے ہمراہ گفتگو کے دوران کچھ منچلوں نے انکی سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کے نعرے لگائے جس پر وہ سیخ پا ہوگئے۔عاصم اظہر نے نعرے لگانے والے منچلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہوگیا بیٹا؟ آئی بی اے آئے ہو یا پاگل خانے؟ ایسا نہ کرنا کہ پھر پورے سال اسٹوڈنٹس سے ذلیل ہوتے رہو۔اس موقع پر میزبان یاسر حسین بھی صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش میں نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ یہاں سب پڑھے لکھے لوگ ہیں اس لیے ریلیکس ہوجائیں، کانسرٹ میں بھی جانا ہے یا کینسل کرانا ہے؟۔یاد رہے کہ عاصم اظہر نے اب معروف اداکارہ میرب سے منگنی کر لی ہے لیکن انکی ٹرولنگ ابھی تک نہیں رکی۔ انکے کانسرٹس میں منچلے ہانیہ عامر کے نعرے لگاکر اکثر انہیں تنگ کرتے رہتے ہیں۔