سارہ علی خان کا شبمن گل کیساتھ تعلقات کی افواہوں پر ردعمل

Published: 09-11-2023

Cinque Terre

چھوٹے نواب کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ  تعلقات کی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے 8ویں سیزن کی نئی قسط کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے، اس قسط میں دو نوجوان بالی ووڈ حسینائیں سارہ علی خان اور اننیا پانڈے شرکت کریں گی۔“کافی ود کرن” کی نئی قسط کے ٹیزر میں سارہ علی خان اپنے اور شبمن گل کے تعلقات کی افواہوں پر بات کررہی ہیں۔سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹر کے ساتھ تعلقات کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ “پوری دُنیا غلط سارہ کے پیچھے پڑگئی ہے، میں وہ سارہ نہیں ہوں، آپ غلط سمجھ رہے ہیں”۔اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “دراصل افواہیں یہ ہیں کہ شبمن گل اور سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر تعلقات میں ہیں”۔اداکارہ نے مزید کہا کہ “سارہ ٹنڈولکر کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے جاری میچوں میں بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے”۔واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل نے کپتان بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

اشتہارات