آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 197 عارضی پولیس چوکیوں کو مستقل کردیا، نوٹیفکیشن جاری

Published: 09-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)لاہور:پنجاب پولیس کا پولیس چوکیوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور 197 عارضی پولیس چوکیوں کو مستقل کردیا، نوٹیفکیشن جاری‘نوٹیفکیشن کی کاپی سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام ریجن کے آر پی اوز کو بھجوا دی گئی‘لاہور پولیس کی 21 عارضی چوکیوں کو مستقل کردیا گیا‘لاہور میں جن عارضی چوکیوں کو مستقل کیا گیا ان میں جوزف کالونی پولیس چوکی،پھلروان چوکی،لکھو کی چوکی شامل‘ ایل بلاک چوکی، بائی پاس چوکی اڈا پلاٹ سمیت دیگر پولیس چوکیاں شامل ہیں‘شیخوپورہ ریجن کی 33،فیصل آباد ریجن کی 38 عارضی چوکیوں کو مستقل کر دیا گیا‘گجرات کی 31، ساہیوال کی 17،راولپنڈی کی 19 بہاولپور ریجن کی 13 پولیس چوکیاں مستقل‘سابق آئی جی کی جانب سے ختم کی جانے والی 30 چوکیوں کو بھی بحال کر دیا گیا‘چوکیوں کی نئی عمارتوں کے حوالے سے جلد فنڈز بھی جاری ہوں گے۔
 

اشتہارات