پاکستان کا تیسرا کھلاڑی بھی عالمی اسنوکرچیمپین شپ سے باہر

Published: 10-11-2023

Cinque Terre

  کراچی: پاکستان کے تیسرے کھلاڑی بابر مسیح بھی عالمی اسنوکرچیمپین شپ سے باہر ہوگئے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق دوحا، قطرمیں جاری عالمی چیمپئین شپ کے پری کوارٹرفائنل میں قبرص کےمچل جارجیو نے بابر میسح کو 2-5 سے ہرادیا۔قبل ازیں دیگر دونوں قومی کیوئسٹ سابق عالمی چیمپیئن محمد احسن رمضان اور محمد نسیم اختر ناک آوٹ مرحلے میں ناکام ہوگئے تھے۔دوسری جانب عالمی ٹیم اسنوکر چیمپئین شپ کا آغاز ہوگیا، نسیم اختر اور احسن رمضان پر مشتمل پاکستان ون ٹیم نے گروپ ڈی میں اپنے پہلے میچ میں جرمنی کو 1-3 سے زیر کرلیا۔

اشتہارات