Published: 11-11-2023
لاس اینجلس: 67 ویں گریمی ایوارڈ کیلئے نامزدگیاں سامنے آگئی ہیں اور پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کو دو کیٹیگریز میں نامزدگی ملی ہے۔ ’ایس زی اے‘ کو نو سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل ہوئی ہیں جبکہ دیگر فنکاروں میں ٹیلر سوئفٹ، اولیویا روڈریگو اور دیگر فنکار شامل ہیں۔عروج آفتاب کو ’بیسٹ آلٹرنیٹیو جاز البم‘ اور ’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ کی کیٹیگری میں نامزدگی ملی ہے۔حیرت انگیز طور پر 67 ویں گریمی ایوارڈز کیلئے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو بھی باضابطہ طور پر نامزد کیا گیا ہے۔گریمی ایوارڈز کی تقریب اگلے برس چار فروری کو ہوگی اور اس میں ایوارڈ جیتنے والے فنکاروں کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔واضح رہے کہ عروج آفتاب پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے گریمی ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔