Published: 11-11-2023
ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نامور سابق کرکٹر یوراج سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے کے رائٹس حاصل کرلئے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق عامر خان لیجنڈری کرکٹر کی زندگی کو سینما کے بڑے پردے پر دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں کرکٹر کی زندگی کے نشیب و فراز کو پیش کیا جائے گا۔یوراج سنگھ کی بائیوگرافیکل رائٹس کی خبر سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ عامر خان کی پیشکش کے شدت سے منتظر ہیں۔عامر خان اور راج کمار ہیرانی نے 2014 میں فلم ’پی کے‘ میں ساتھ کام کیا تھا اور رواں برس جولائی میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں ایک بائیوگرافیکل فلم بنانے پر متفق ہوگئے ہیں۔اس بات کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ عامر اور راج کمار ہیرانی جس بائیوگرافیکل فلم پر ساتھ کام کریں گے وہ یوراج سنگھ کی زندگی پر ہوگی یا یہ مسٹر پرفیکٹ کا کوئی الگ پروجیکٹ ہوگا۔