Published: 12-11-2023
بنگلورو: آئی سی سی ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دیکر اپنا آخری میچ بھی جیت لیا۔بنگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کے آخری لیگ میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ڈچ ٹیم 47.5 اوورز میں 250 رنز بناسکی۔بھارت ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر 18 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ بھارتی ٹیم کا 15 نومبر کو سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔بھارت کی اننگز: بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو 100 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم شبمن گل 51 جبکہ کپتان روہت شرما 61 جبکہ ویرات کوہلی 50 رنز اور کے اہل راہول 102 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شریاس ایر 128 اور سوریا کمار یادیو 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈز نے 2، روئیلوف وین ڈیر مروے اور پال وین میکرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔اس موقع پر نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ میگا ایونٹ کے آخری میچ میں کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب دونوں ٹیموں نے پلیٗنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔بھارت کا اسکواڈ کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج نیدرلینڈز کا اسکواڈ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈز، ثاقب ذولفقار، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرن