گھانا کے بین الاقوامی فٹبالر میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے

Published: 12-11-2023

Cinque Terre

گھانا کے بین الاقوامی فٹبالر 28 سالہ رافیل ڈومینا میچ کے دوران ہارٹ اٹیک سے انتقال کرگئے۔گھانا فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق گھانا کے اسٹرائیکر رافیل ڈومینا ہفتے کو KF Egnatia اور FK Partizani کے درمیان البانوی لیگ کے میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔رافیل ڈومینا میچ کے 24 ویں منٹ میں گرگئے جس پر میچ ریفری اور میدان میں موجود کھلاڑی انکی مدد کو پہنچے، انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔رپورٹس کے مطابق رافیل ڈومینا کو پہلے سے دل کے مسائل کا سامنا تھا، 2017 اور 2021 میں بھی وہ میچ کے دوران اسی طرح میدان میں گرے تھے لیکن دونوں مرتبہ وہ صحتیاب ہو کر واپس ایکشن میں آئے اور اپنے کیریئر کو جاری رکھا۔ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا کہ “ہم اس مشکل وقت میں رافیل ڈومینا کے خاندان کے ساتھ ہیں، رافیل نے پورے دل سے گھانا کی نمائندگی کی، ہم ہمیشہ ان کی کمی محسوس کریں گے”۔

اشتہارات