شاہ رخ خان کی میگا بلاک بسٹر ’جوان‘ نے ایک نیا اعزاز اپنے نام کرلیا

Published: 12-11-2023

Cinque Terre

جے پور: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا بلاک بسٹر ’جوان‘ کی ریلیز کو دسواں ہفتہ شروع ہوگیا ہے لیکن اس کے ریکارڈ بنانے کی دوڑ ختم نہیں ہوئی۔ اداکار کے جنم دن کے موقع پر دو نومبر کو فلم نیٹ فلکس پر بھی ریلیز کردی گئی لیکن اس کے بعد بھی سینما میں اس کے شو کامیابی سے چل رہے ہیں۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق جے پور کے مشہور راج مندر سینما میں فلم نے لگاتار 66 دن چل کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔سینما انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کوئی فلم اتنے دن تک لگاتار عوام کو مشہور تھیٹر لانے میں کامیاب ثابت ہوئی ہو۔واضح رہے کہ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والے میگا ایکشن تھرلر ’جوان‘ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔

اشتہارات