عبدالرزاق کی معافی کے بعد امیتابھ بچن نے خفیہ پوسٹ شیئر کردی

Published: 16-11-2023

Cinque Terre

  کراچی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے عبدالرزاق کی ایشوریا سے متعلق بیان پر معافی کے بعد ایک خفیہ پوسٹ شیئر کردی۔پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کراچی میں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے متعلق متنازع بیان دیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے اس پر ایشوریا رائے سے معافی مانگ لی تھی۔ایشوریا رائے نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن انکے سسر امیتابھ بچن نے عبدالرزاق کی معافی کے کچھ گھنٹوں بعد سوشل میڈیا پر ایک خفیہ پوسٹ شیئر کی ہے۔امیتابھ بچن نے ایکس پر شیئر کی گئی پوسٹ میں ہاتھ باندھے ہوئے ایموجی کو نمایاں کرکے لکھا کہ ’’اُس کے لیے کسی بھی لکھے ہوئے الفاظ سے زیادہ معنی ہیں‘‘۔اگرچہ پوسٹ خفیہ ہے اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ عبدالرزاق سے متعلق ہے یا اس کا مطلب کچھ اور ہے لیکن یہ اس واقعے کے کچھ گھنٹوں بعد بچن فیملی کی طرف سے آنے والا پہلا ردعمل ہے۔یاد رہے کہ عبدالرزاق نے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں گفتگو کے دوران ایشوریا رائے سے تعلق نامناسب مثال پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہماری سوچ یہ ہو کہ ایشوریا رائے سے شادی کرکے نیک پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو ایسا کبھی نہیں ہوسکتا، اس لیے پہلے آپ کو اپنی نیت ٹھیک کرنی پڑے گی۔اس بیان کے بعد سے عبدالرزاق کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سابق کرکٹرز شعیب اختر اور محمد یوسف نے بھی عبدالرزاق کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

اشتہارات