مندرہ پولیس کی اہم کارروائی انتہائی مطلوب منشیات سپلائر گرفتار، 4 کلو سے زائد چرس برآمد

Published: 17-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)مندرہ پولیس کی اہم کارروائی انتہائی مطلوب منشیات سپلائر گرفتار، 4 کلو سے زائد چرس برآمدمنشیات سپلائر کی گرفتاری کیلئے ریڈ کے دوران ایس ایچ او مندرہ زخمی، ایس ایچ او مندرہ کو گرنے سے ٹانگ اور بازو پر چوٹیں آئی، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بڑا منشیات سپلائر طاہر مسعود علاقہ میں موجود ہے، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائر طاہر مسعود کو منشیات کی بھاری مقدار کے ساتھ گرفتار کر لیا، ملزم سے چار کلو دو سو گرام چرس برآمد ہوئی، بڑے منشیات سپلائر کی گرفتاری اور منشیات برآمدگی پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی ایس ایچ او مندرہ اور ٹیم کو شاباش، راولپنڈی پولیس منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہے، محمد نبیل کھوکھر
 

اشتہارات