گجرات:۔ قتل کے جرم میں ملوث عرصہ 12سال سے روپوش مجرم اشتہاری میر پور آزاد کشمیر سے گرفتار

Published: 17-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات۔ تھانہ کینٹ کھاریاں پولیس کی کاروائی قتل کے جرم میں ملوث عرصہ 12 سال سے روپوش مجرم اشتہاری میر پور آزاد کشمیر سے گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اسد مظفر کی زیر قیادت پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ کینٹ کھاریاں SI انصر محمود نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے  خطرناک مجرم اشتہاری عامر حسین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم تھانہ کینٹ کھاریاں پولیس کو قتل کے مقدمہ نمبر20/11 میں مطلوب تھا۔ جو واردات کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ جسے تھانہ کینٹ کھاریاں پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے میر پور آزاد کشمیر سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
 

اشتہارات