گجرات تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کی کاروائی:منشیات فروش گرفتار‘1605 گرام چرس برآمد

Published: 18-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش گرفتار کر کے 1605 گرام چرس برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمران احمد ولد ریاض احمد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 1605 گرام چرس برآمد کر لی۔گرفتارملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات