ڈرامہ سیریل ’فرقہ عشق‘ کے رائٹر، ڈائریکٹر اور فنکاروں کے خلاف مقدمہ درج

Published: 19-11-2023

Cinque Terre

لاہور: او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر چلنے والے ڈرامہ سیریل ’فرقہ عشق‘ کے رائٹر، ڈائریکٹر اور فنکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔لاہور کے تھانہ سول لائن میں اداکارہ حبا بخاری، ثنا فخر، اداکار ارسلان نصیر، اکبر اسلم، فرحان گوہر، رائٹر خرم عباس اور ڈائریکٹر حسن طلعت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ڈرامے کے خلاف درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ ڈرامے سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اس لئے ڈرامے کو فوری طور پر بند کرکے نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اشتہارات