Published: 21-11-2023
نیویارک: بالی وڈ کی مشہور ڈائریکٹر ایکتا کپور ’انٹرنیشنل ایمی ڈائریکٹوریٹ ایوارڈ‘ جیتنے والی پہلی انڈین شخصیت بن گئیں۔ایکتا کپور کو انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ، ورلڈ ٹیلی وژن فیسٹیول کے موقع پر نیویارک میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا ہے۔رنگا رنگ تقریب میں دیپیکا چوپڑا نے انہیں ایوارڈ پیش کیا، اس موقع پر ایکتا کپور جذباتی ہوکر کہنے لگیں کہ وہ اپنے گھر انڈیا ایک ایمی لے کر آرہی ہیں۔ایکتا کپور کو یہ ایوارڈ ان کی دنیا بھر کی انٹرٹیمنٹ اور آرٹس انڈسٹری میں شاندار خدمات پر پیش کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں برس اگست میں ایکتا کپور نے مداحوں کے ساتھ ایمی ایوارڈ کیلئے اپنی نامزدگی کی خبر شیئر کی تھی اور اس پر نہایت مسرت کا اظہار کیا تھا۔