Published: 25-11-2023
ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے اداکارہ راشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے درمیان تعلقات کی تصدیق کردی۔ رنبیر کپور اور راشمیکا مندانا اپنی نئی فلم ’انیمل‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو یکم دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔ایک انٹرویو کے دوران جب اداکارہ کو ’ارجن ریڈی‘ اور ’انیمل‘ میں سے ایک پسندیدہ اداکار کو چننے کا کہا گیا تو رنبیر نے راشمیکا سے وجے اور خود میں سے بہتر اداکار کو چننے کا مشورہ دیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا نے وجے کو فون کرنے کی کوشش کی تو رنبیر نے کہا کہ راشمیکا کو فون ملانے دیں کیوں وجے راشمیکا کی کال ضرور پک اپ کریں گے۔رنبیر کپور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سندیب وانگا کی راشمیکا سے پہلی ملاقات ’ارجن ریڈی‘ کی کامیابی کی خوشی میں پارٹی کے موقع پر وجے کے گھر میں ہوئی تھی۔واضح رہے کہ راشمیکا مندانا اور وجے دیورا کوندا کے درمیان تعلقات کی خبریں اکثر میڈیا کی زینت بنتی ہیں اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔