گجرات پولیس کا جواریوں کے خلاف آپریشن،18 جوری ملزمان گرفتار‘ جواء پر لگی رقم 2لاکھ43ہزار روپے برآمد

Published: 25-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا جواریوں کے خلاف آپریشن،18 ملزمان گرفتار ملزمان ٹانگہ گھوڑوں کی ریس لگا کر جواء کھیل رہے تھے۔ جواء پر لگی رقم 2لاکھ 43ہزار روپے برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات اسد مظفر شاہ کی زیر قیادت پولیس کا ضلع بھر میں جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل ملک عدنان احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں اور ان کی پولیس ٹیم نے جواریوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے ٹانگہ گھوڑوں کی ریس پر جواء کھیلنے والے 18ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزمان نیو شہباز پور روڈ پر ٹانگہ گھوڑوں کی ریس لگا رہے تھے، پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران موقع سے 18 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزمان میں ناصر محمود‘ محمد صدیق‘محمد رفیع‘ حاجی جاوید‘ جنید‘ دانش رفیع‘ سفیان اسلم‘ عمر فاروق‘ عاصم علی‘ عبداللہ‘ معظم علی‘ اسد عباس‘ عمران احمد‘ محمد رفاقت‘ محمد عرفان‘ غلام مرتضیٰ‘ محمد آصف‘ عبدالستار شامل ہیں۔ موقع سے جواء پر لگی رقم 243190روپے برآمدکر لی۔جبکہ 12 موبائل فون، تین موٹر سائیکل اور ایک کار بھی قبضہ پولیس میں لی گئی۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
 

اشتہارات