سیالکوٹ پولیس کو انتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے بیرون ملک مسقط (عمان) سے گرفتار

Published: 25-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:چوہدری نصیر افضل سے)سیالکوٹ پولیس کو انتہائی مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم بذریعہ ریڈ وارنٹ انٹر پول کی مدد سے بیرون ملک مسقط (عمان) سے گرفتار‘ اشتہاری محسن علی ولد محمد ارشد اقدام قتل کے 3 مقدمات اور چوری کے 1 مقدمہ میں تھانہ ستراہ پولیس کو مطلوب تھا۔ خطرناک شوٹر ملزم پیسوں کے عوض شہریوں کو قتل کرنے کی غرض سے گولیاں مار دیتا تھا جو پولیس سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا‘ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر انچارج ایکسٹراڈیشن سب انسپکٹر محمد نصیر نے ملزم کے ریڈوارنٹ جاری کروائے اور انٹر پول کی مدد سے ملزم محسن علی کو بیرون ملک مسقط (عمان) سے ڈی پورٹ کرواکے گرفتار کر لیا ہے‘انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب بھر میں بیرون ملک فرار ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنانے کیلیے بھرپور مہم جاری ہے۔
 

اشتہارات