ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے ضلع کچہری قصور میں فرضی مشق کا انعقاد

Published: 26-11-2023

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر ملک دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کے حوالے سے ضلع کچہری قصور میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع پولیس،ایلیٹ فورس، سپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ، سول ڈیفنس اور سی ٹی ڈی کے جوانوں نے حصہ لیا۔ موک ایکسرسائز (فرضی مشق) کے دوران کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
 

اشتہارات